• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے ڈر سے بھارتی جوڑے نے موت کو گلے لگالیا

بھارت میں عمر رسیدہ جوڑے نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے خودکشی کرلی۔

بھارتی جوڑے کو کئی روز سے بخار تھا جس کے باعث انہیں شبہ ہوا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تو ان کی اسپتال میں موت بھی ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے سافٹ ڈرنک میں زہر ملا کر پی لیا۔

مذکورہ جوڑے ( 65 سالہ ای وینکٹیشور اور اس کی بیوی 60 سالہ وینکٹ لکشمی) نے اپنے آخری خط میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو کرونا وائرس سے بچانے کےلیے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو طبی جانچ پڑتال کےلیے اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین