این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 172ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ21 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے11 ہزار 26 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 330 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 873 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کورونا کا کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
سندھ میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق، مجموعی تعداد 2224 ہوگئی ہے، پنجاب میں کورونا سے 4 اموات، مجموعی تعداد 2148 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2 افراد انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 1202 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں کورونا سے اموات کی تعداد 165ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 136 ہے، گلگت بلتستان میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق، مجموعی تعداد 55 ہوگئی اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 54 ہے۔