• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک میں آج سے معمول کے دفتری اوقات بحال

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پیر 3 اگست سے معمول کے دفتری اوقات بحال ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5:30 تک دفتری اوقات ہیں جبکہ پیر سے جمعرات 1:30 سے 2:15 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔

جمعے کے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے ہوں گےجبکہ جمعے کو 1 سے 2:30 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل، مائیکروفنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے ان اوقات پر عمل کریں۔ 

تازہ ترین