• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو عید الاضحیٰ کے موقع پر قربان کئے گئے اپنے بکرے یاد آنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بکروں کی تصویر شیئر کی جس میں مہوش خود بھی عقب میں ہنستی مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Missing my little farm ... #Eid2020 #EidMoobarak #Posersclub

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on


شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے اس چھوٹے سے فارم کو بہت مِس کررہی ہوں۔

ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا جن میں ’عید 2020‘، ’عید مبارک‘ اور ’پوزر کلب‘ شامل ہیں۔

اس سے قبل یاسر حسین بھی اپنے بکرے کو مِس کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ’یہ بہت پیارا اور خوش مزاج بکرا تھا، میرے پاس ایک دن رہا، ایک دن میں اس نے ہمارے گھر کے سامنے والے چوکیدار سے بہت دوستی کرلی تھی۔ ‘

تازہ ترین