آپ آف لائن ہیں
پیر12؍ذی الحج 1441ھ 3 اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یاسر حسین کو اپنے بکرے کی یاد ستانے لگی

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان یاسر حسین کو عید کے دوسرے روز ہی اپنے بکرے کی یاد ستانے لگی۔

اداکار و میزبان یاسر حسین نے اس عید پر بکرے کی قربانی کی تھی، عید کو گزرے ابھی دو روز بھی نہیں ہوئے کہ انہیں اپنے بکرے کی یاد ستانے لگی، اُس کے لیے اداکار نے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔


فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے اپنی بکرے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے مرون رنگ کا شلوار قمیض پہنا ہوا ہے اور وہ مسکرا رہے ہیں۔

تصویر میں یاسر حسین نے ایک ہاتھ سے اپنے بکرے کا سینگ پکڑا ہوا ہے جبکہ دوسرا ہاتھ بھی بکرے پر رکھا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’یہ بہت پیارا اور خوش مزاج بکرا تھا، میرے پاس ایک دن رہا، ایک دن میں اس نے ہمارے گھر کے سامنے والے چوکیدار سے بہت دوستی کرلی تھی۔ ‘

یاسر حسین نے لکھا کہ ’میں بغیر رسی کے اس کے ساتھ گھوم رہا تھا، اس کے سر پر ہاتھ پھیرنا بند کرو تو گردن کے اشارے سے دوبارہ سر پر ہاتھ رکھنے کو کہتا تھا۔ ‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کاش میں اُسے پورے سال پالتا، الگی دفعہ کم از کم کچھ مہینہ پہلے جانور لاؤں گا، اور اس کا نام ’جانو بکروٹا‘ تھا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ بہت مزے کا تھا۔‘ (یعنی وہ اس کے گوشت کی بات کررہے ہیں کہ وہ بہت مزے کا تھا۔)

یاسر حسین کی جانب سے یہ پوسٹ 3 گھنٹے قبل شیئر کی گئی ہے جسے اب تک تقریباً 41 ہزار صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ اداکار نے اپنی اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید