• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری شعبے میں 66 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی گئی، فخر امام

وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام نے کہا ہے کہ سرکاری شعبےمیں 66 لاکھ ٹن گندم خریداری کی گئی، پچھلے سال کی نسبت اس سال 26 لاکھ ٹن زیادہ گندم خریدی ہے جبکہ گندم خریداری کا ہدف 27 ملین ٹن تھا۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ پاکستان میں کارٹیلائزیشن ہے، ذخیرہ اندوزی کی جاتی ہے، پاکستان گندم پیدا کرنے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

فخر امام نے کہا کہ سندھ حکومت نےاس سال 3.9 ملین ٹن گندم کی خریداری کی ہے، پنجاب نے گندم ریلیز کی، سندھ حکومت نہیں کررہی۔ گندم کی قلت کی ذمےداری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، روسی حکومت کو بھی لکھا ہے کہ ہم گندم خریدنا چاہتےہیں۔

فخرامام نے کہا کہ سندھ حکومت گندم ریلیز کرے تو قیمتیں یقینی طور پر کم ہوجائیں گی، ذخیرہ اندوزوں کو پکڑنا صوبائی حکومتوں کی ذمےداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو پنجاب میں پکڑا بھی گیا، جبکہ ہم نے اسمگلنگ کو بہت حد تک روکا لیکن ذخیرہ اندازی اب بھی ہورہی ہے اور اگلے سیزن کے لیے ابھی سے ہی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

تازہ ترین