• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ اپنے حصے کی گندم ریلیز نہیں کررہی، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اپنے حصے کی گندم ریلیز نہیں کررہی، اس کی وجہ سے سندھ میں بھی گندم کی قلت ہے۔

اسلام آباد میں وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گندم کی طلب و رسد میں وفاق کا کوئی کردار نہیں بنتا، سندھ حکومت کےاقدام سے ہمارے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ مارکیٹ میں تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسی صورتحال پیدا کی ہے کہ صوبے کے عوام مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا سے لے کر گندم تک ہر معاملے میں سیاست کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خاص طبقات تھے، جنہوں نے ایسا سسٹم لاکر ناجائز فائدہ اٹھایا، وہ سسٹم کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کرغریبوں کا خون چوستے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوا پاکستان متفق ہے۔

تازہ ترین