آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وفاق اور پنجاب نااہلی چھپانےکیلئے سندھ پر الزام لگارہے ہیں، ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سندھ پر الزام لگارہےہیں، جبکہ اب بھی سندھ سے گندم دیگرصوبوں کی طرف جارہی ہے۔

ناصر شاہ نے وفاقی وزراء شبلی فراز اور فخرامام کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے  ہوئے سوال کیا کہ پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی؟۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزراء ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ پارٹنرشپ ختم کرکے کارروائی کریں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی وزراء پنجاب جاکر اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں، پھر الزام لگائیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حیران ہوں کہ وفاق کے سمجھدار وزراء بھی ناسمجھی والی باتیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ حکومت سندھ اپنے حصے کی گندم ریلیز نہیں کررہی، اس کی وجہ سے سندھ میں بھی گندم کی قلت ہے۔

اسلام آباد میں وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گندم کی طلب و رسد میں وفاق کا کوئی کردار نہیں بنتا، سندھ حکومت کےاقدام سے ہمارے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید