• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں روٹی، نان، پراٹھے اور کلچےکی قیمتیں بڑھادی گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روٹی، نان، پراٹھے اور کلچےکی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

اسلام آباد نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 10 سے 12 روپے، نان 12 سے15 روپےکا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کلچےکی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر20 روپے کردی گئی ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ روغنی نان کی قیمت 25 سے بڑھا کر 35 روپے اور پراٹھے کی قیمت 25 روپے سے بڑھا کر 35 روپے کردی گئی۔

تازہ ترین