• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد تھیٹرز کھلوانے کی کوشش کروں گا، میاں اسلم

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انکی مشکلات کا حل ہماری ذمہ داری ہے، 14 اگست سے قبل تھیٹرز کھلوانے کی پوری کوشش کروں گا۔

میاں اسلم اقبال سے چیئرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹر ایسوسی ایشن قیصر ثناء ﷲ خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے آرٹسٹوں کی معاشی مشکلات سے آگاہ کیا اور اپیل کی کہ محرم کی آمد سے قبل تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کے لیے روزی کما سکیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تھیٹرز کھولنے کا معاملہ این سی او سی کے اجلاس میں رکھوں گا، قوی امید ہے کہ این سی او سی کے اجلاس سے مثبت خبر آئے گی۔

تازہ ترین