وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کاعمل جاری ہے، ثالثی کا عمل سست ضرور ہے لیکن بند نہیں ہوا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، جس میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا قیام خطے کے لیے انتہائی ضروری ہے، امید ہے بین الافغان مذاکرات کا آغاز جلد ہو سکے گا۔