• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ایسوسی ایشنز میں بورڈ ملازمین کی شمولیت عارضی ہے، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل میں سہولت اور تیزی لانے کیلئے اپنے عملے کو چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں عارضی اور انتظامی اقدام کے طور پر شامل کیا ہے۔ عبوری کمیٹیاں تشکیل پاتے ہی یہ ملازمینمستعفی ہوجائیں گے۔ پیر کے روز پی سی بی نے کہا کہ یہ انتظامی طور پر عارضی بندوبست ہے ، پی سی بی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے عملے میں شامل کوئی بھی شخص عبور ی کمیٹیوں کا رکن نہیں ہوگا۔ یہ اہم ہے کیونکہ پی سی بی کانظریہ ہے کہ یہ تمام چھ تنظیمیں اپنی کرکٹ کو مکمل خودمختاری سے چلائیں گی۔

تازہ ترین