• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کی گرفتاری کیلئے عدالت میں پٹیشن

چنئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو گرفتار کرنے کیلئے مدراس ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ۔

پٹیشن میں آن لائن جواء کرانے والی ایپلی کیشن پر پابندی لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی نسل جوئے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے۔

کوہلی اور تمنا جیسی معروف شخصیات کی جانب سے ایپلی کیشن کی تشہیر اسے مزید دلفریب بنا رہی ہے۔

ایسا کرنے پر انہیں گرفتار کیا جائے، پٹیشن کی سماعت 4 اگست کو ہو گی۔

تازہ ترین