کوئٹہ(این این آئی)دالبندین میں لیویز کی کارروائی میں ایران سے اغوا ہونے والے چار افراد بازیاب‘ اغوا کار فرار ،لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو لیویز کو اطلاع ملی کہ پاک ایران سرحدی علاقے روتاک سے چار افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے جس پر لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دالبندین کے پہاڑی علاقے بسلانی سے چار مغویوں فرہاد، نعمت ، چاکراور ناصر کو بازیاب کروا لیا تاہم اغواکار اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے لیویز نے مغویوں کو دالبندین منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔