• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ لشکری رئیسانی ساراوان ہائوس میں لوگوں سے عید ملے

کوئٹہ(پ ر) عید الاضحی کے تینوں روز سروان ہاؤس کوئٹہ میں عید ملنے کیلئے آنے والے شہریوں کا تانتا بندھا رہا ، نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی ،نوابزادہ میر رئیس رئیسانی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں سے عید ملے ۔ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق عید الاضحی کے تینوں روز ہزاروں کی تعداد میں کوئٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے معززین ، سیاسی وقبائلی معتبرین و رہنماؤں ،سیاسی کارکنوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراوان ہاؤس کوئٹہ آکر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ،اس موقع پر نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، نوابزادہ میر سخی رئیسانی، نوابزادہ میر اسماعیل رئیسانی، نوابزادہ میر عبداللہ رئیسانی نے بھی لوگوں سے عید ملکر انہیں عید کی مبارکباد دی ، علاوہ ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے عید ملنے کیلئے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
تازہ ترین