• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق


کراچی میں ریگل چوک پر قائم ہوٹل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،سپر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک جبکہ نیوکراچی سیکٹر 5ای میں نوجوان نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق صدر میں ریگل چوک کے قریب ہوٹل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، متوفی حیدرآباد کا رہائشی ہے اور کپڑے کا کاروبار کرتا تھا، کاروبار کے سلسلے میں کراچی آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر طبی موت کا واقعہ لگتا ہے، متوفی کے ورثاء حیدرآباد سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔

شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 19بی میں ڈکیتی دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 26سالہ عاطف زخمی ہوگیا، ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

نیوکراچی سیکٹر فائیو ای میں گلے میں پھندا ڈال کر 15سالہ نوجوان شاہ رخ نے خودکشی کرلی،جبکہ سپرہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے 18سالہ توصیف جاں بحق ہوگیا۔

تازہ ترین