• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز، بھارت کیخلاف سیریز ملتوی کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے اکتوبر میں ہونے والی آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ہونے والی سیریز کورونا وائرس کے باعث ملتوی کی گئی ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وارم اپ کا حصہ تھی ۔

اس کے علاوہ 11 اور17 اکتوبر کےدرمیان ہونے والی آسٹریلیا بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

آسٹریلین میڈیا کاکہناہےکہ ورلڈ کپ وارم اپ سیریز کے ملتوی ہونے کا بھی جلد اعلان ہو گا ۔

تازہ ترین