• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر سے متعلق سینیٹ کا خصوصی اجلاس 5 اگست کو ہوگا



سینیٹ کا کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس 5 اگست کو صبح ساڑھے 10بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کی تقاریر کی جائیں گی۔

سینیٹ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی شرکت کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سینیٹ کے کشمیر پر خصوصی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

سینیٹ میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

اجلاس کے بعد اراکینِ سینیٹ شاہراہ دستور پر واک میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین