• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے خلاف اسٹریٹجی بنائی جائے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی کے خلاف اسٹریٹجی بنائی جائے اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

سینیٹر سراج الحق نے کشمیر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے جو بھارت کو فضائی سہولت دی اسے بند کیا جائے، پاکستان کسی معاہدہ کا پابند نہیں، بھارت نےخود معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر قراردادوں اور ایک منٹ کی خاموشی سے آزاد نہیں ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ ایک مؤثر لائحہ عمل بنایا جائے جس سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی ممکن ہو سکے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وکالت کمزور ہے کیونکہ اس کے پیچھے جذبہ عمل نہیں ہے، عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے جو وعدے کیے وہ پورے نہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشاورت کے عمل کو آگے بھی بڑھائیں گے، اگلی نشست مظفرآباد میں رکھیں گے، کل پورے ملک میں یوم سیاہ ہے، عوام یوم سیاہ کے پروگراموں میں شریک ہوں۔

تازہ ترین