• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالضحیٰ پرواسا اورایل ڈبلیو ایم سی نے انتھک کام کیا،میاں محمودالرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سٹاف نے انتھک کام کیا،دونوں اداروں کے فیلڈ سٹاف کی محنت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ ادارے فرض شناسی سے کام کریں تو پھر ہیٹ اور لمبے بوٹوں کی ضرورت نہیں پڑتی-ورکرز نے بارش اور سخت موسم میں جس طرح کام کیا وہ قابل ستائش ہے- میاں محمود الرشیدنے مزید کہا کہ عید پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ نے تیز رفتاری سے کام مکمل کیا-بہترین کام پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں -
تازہ ترین