• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی قربانیوں پرہم نے صرف دن منائے،ساجدمیر

لاہور ( نمائندہ خصوصی ،خصوصی نمائندہ ، وقائع نگار خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ کشمیر یوں کی قربانیوں کے مقابلے میں ہم نے صرف دن منائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ٹھوس اورمنظم سفارتکاری سے آزاد ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے،اس کے تحفظ کے لئے ہمیں خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے 30فٹ لمبااور 64فٹ چوڑاسبز ہلالی پرچم الحمرا کی عمارت پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی کے سامنے 3:30 بجے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ن لیگ لاہوربھارتی جارحیت کے خلاف یوم استحصال منائے گی پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور وادی کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف آج صبح 11بجے انڈر گرایجویئٹ بلاک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔صدر پی ایم اے لاہورپروفیسر اشرف نظامی نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت سوز رویہ پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن شدید مذمت کرتی ہے۔ ڈین آف لاہور پادری شاہد معراج نے بھارت کی طرف سے کشمیروں پر ریاستی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کی۔
تازہ ترین