• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 سہولت کاروں سمیت 22افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے بلوچستان نےبلیلی چیک پوسٹ اور علی بھائی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 سہولت کاروں سمیت 22افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد نسانی اسمگلنگ سرکل نے بلیلی چیک پوسٹ غیر قانونی کوئٹہ آنے والے 13افغان باشندوں اور ایک سہولت کارکو جبکہ علی بھائی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے شخص کو غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 7افراد کو ایک سہولت کار کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ۔
تازہ ترین