• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی محاصرہ کشمیر ی وادی کو لہولہان کر رہا ہے، شاہد مجید ایڈوکیٹ

کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ کشمیر کی وادی کو لہولہان کر رہا ہے اور لہو لہان کشمیر کے عوام کی امنگوں کوغلام نہی بنایا جاسکتا۔

شاہد مجید ایڈوکیٹ  نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری محاصرے کے خاتمے کے لیے بھارت کی نسل پرست ریاست پر اپنا اثر و رسوخ ڈالے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے آر ایس ایس کے نظریہ کو ناکام بنانا ہوگا صرف کشمیرمیں استصواب رائے کے ذریعے امن قایم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے کہ پاکستانی عوام اور جمہوری و آئینی ادارے اپنے کشمیری بھائیوں و بہنوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہو رہا ہے۔

بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی طرف سے جاری خاموشی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے کیے سوالیہ نشان ہے، اس لیے اب عالمی برادی کو چاہیے کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کی جہدو جہد کو تسلیم کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔

تازہ ترین