• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OIC کا اقوام متحدہ سے جموں وکشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ


اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی)  نے انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ سے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کی جائے، یہ صورتحال 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے۔

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے اس مطالبےکی بھی تائید کی ہے کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قید و بند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

تازہ ترین