• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنا غیر قانونی ہے، چین


چین نے  یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ بھارت کا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنا غیر قانونی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان ژاؤ نے کہا ہے کہ چین کشمیر کے علاقے کی صورتحال کا بغور جائزہ لیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے میں چین کا موقف واضح اور برقرار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا نامکمل ایجنڈا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت معاہدہ موجود ہے۔

لی جیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر فریقین کے درمیان بات چیت اور پُرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین