وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جام چاکرو میں جدید لینڈ فل سائٹ کا افتتاح کر دیا۔
مراد علی شاہ نے جدید لینڈ فل سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرنے کا یہ منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ روڈ کٹنگ کی مد میں ٹاؤن کو ملنے والے پیسے کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیے گئے، ہم نے ٹاؤنز سے کہا ہے کہ روڈ کٹنگ کا پیسہ روڈ پر ہی استعمال کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر راج آئین میں موجود ہے، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، جب ملک میں دہشت گردی ہو اور صوبے کارروائی سے منع کریں تو کیا کہہ سکتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میر رضا کیس کے لیے کابینہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا، کابینہ ہی کمیشن کی رپورٹ کا بند لفافہ کھول کر فیصلہ کرے گی۔