• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: 3 دن میں 75 ارب روپے مالیت کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز 50 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔ تین دن میں بازار میں 75 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس بدھ کو 305 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 882 پر بند ہو اہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج پچاس کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے پائے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 368 ارب روپے ہوگئی ہے۔

حصص بازار میں رواں ہفتہ کاروباری حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ تین روز میں شیئرز بازار میں تقریباً 75 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 63 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین