• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں کمی

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آگئی، صوبےمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 13 اور 48 گھنٹوں میں 16 مریض سامنے آئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 21 مریض صحت مند ہوگئے اور اس وقت صوبے میں صرف 1399مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز 221 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے دو اضلاع میں 13 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11793 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 مریض صحت یاب ہوئے ہیں صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 10258 ہوگئی ہے جبکہ 1399 مریض زیر علاج ہیں 295 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 11793 مریضوں میں سے 11632 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

مقامی سطح پر وائر س کا شکار ہونے والے مریضوں میں سے 8732 کا تعلق کوئٹہ، 334 کا خضدار، 328 کا جعفرآباد، 313 کا کیچ، 233 کا مستونگ اور 209 کا تعلق لسبیلہ سے ہے جہاں دیگر اضلاع کی نسبت رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

تازہ ترین