آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اظہر علی کی خراب بیٹنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، صفر پر آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی خراب بیٹنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، وہ اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوگئے۔ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ان کی اور اسد شفیق کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں ہے ۔ ہیڈ کوچ مصباح بھی اظہر اور اسد کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ یونس اور مصباح کی ریٹائر منٹ کے بعد دونوں18ٹیسٹ میں صرف دو دو سنچریاں بناسکے۔ اسد شفیق نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں بنائی تھی جس کے بعد تیرہ اننگز میں وہ چھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں۔ اظہر علی بھی دسمبر 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ میں سنچری کے بعد سے پندرہ اننگز میں صرف ایک سنچری اسکور کر سکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید