آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امید ہے انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2022 سے قبل پاکستان آئیگی، وسیم خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 2022 میں دورہ شیڈول ہے۔بدھ کو میچ کے دوران انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ 2022کے دورے سے قبل انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پاکستان آئے گی۔ اس مشکل گھڑی میں پی سی بی نے اپنی ٹیم بھیج کر انگلینڈ کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بی سی بی کو بھی توقع ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی ساتھ دے گا۔

اسپورٹس سے مزید