• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حکومت کی بھرپور توجہ، عملی اقدامات کا متقاضی ہے، فلسطین فاؤنڈیشن

کراچی (اسٹاف رپوٹر) مسئلہ کشمیر حکومت کی بھرپور توجہ اور عملی اقدامات کا متقاضی ہے،عوام، حکومت اور افواج پاکستان مل کر کشمیر آزاد کروا سکتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فلسطین عالم اسلام کا قلب ہے،اگر بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے پیچھے نہیں ہوتا تو پھر کشمیری عوام کی مزاحمت کو ہر سطح پر تعاون اور حمایت پہنچائی جائے۔ ان خیالات کا اظہارفلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنمائوں سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سید طارق حسن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی،جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عمر صادق، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم،عمران شہزاد،صادق شیخ،آفاق خٹک و دیگررہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ،انہوں نے کہا حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ٹھوس اور بھرپور حکمت عملی وضع کرے۔

تازہ ترین