• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے سفارتخانہ پاکستان لزبن کی کارکردگی متاثر

لزبن (نمائندہ جنگ) اوورسیز پاکستانی زیادہ تر اپنے ضروری کاغذات کی دفتر خارجہ پاکستان سے تصدیق کے لیے براہ راست دفتر خارجہ کے کاونٹر پر یا پھر لائسنس یافتہ اور منظور شدہ کمپنیوں سے رابطہ کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کےباعث سفارتخانہ پاکستان لزبن پرتگال میں قونصلر سروس کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہےاور چار ماہ تک سفارتخانہ بند رہنے کے بعد اب روزانہ دو گھنٹے قونصلر سروس کے لیے کھول دیا گیا ہے جب کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اور عوام سے براہ راست رابطہ بحال اور برقرار رکھنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔  

تازہ ترین