• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال‘شہداء 8اگست کی تقریب سادگی سے منائینگے‘وکلاء رہنما

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کو نسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار کا مشترکہ اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ بار کے سید باسط شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں بلوچستان بار کونسل کے راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کو ئٹہ بار کے صدر آصف ریکی جنرل سیکرٹری خوشحال خان کاسی کے علاوہ ہائیکورٹ بار کے نائب صدر ظاہر اچکزئی جنرل سیکرٹری اکرم شاہ فنانس سیکرٹری نذیر ترین ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی جاوید نصیر مینگل رحیم کاکڑ قادر خلجی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ آٹھ اگست کے موقع پر پروگرام کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا اورملک کی موجودہ صورتحال اورکورونا کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال شہدائے 8اگست کی مناسبت سے ہونیوالا روایتی پروگرام جس میں ملک بھر سے وکلاء نمائندے شرکت کرتے تھے کورونا کی وجہ سے اسکی تقریب سادہ رکھی جائیگی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان بھر کے وکلاء بار رومز میں سانحہ آٹھ اگست کی مناسبت سے اپنے اپنے اضلاع میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کریں۔
تازہ ترین