• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس پر 5 سے بڑھا کر 10 فیصد رعایت، خالد حسین قصوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان سمیت صوبہ بھر کے شہریوں کو ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 30 ستمبر 2020ء تک پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر دی جانیولی رعایت کو 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا ہے جبکہ ای پیمنٹ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی پر مزید 5 فیصد اضافی رعایت حاصل کی جاسکتی ہے، محکمہ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹیکس گزاروں کو ٹیکس فارم ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین