• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے، بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کا سامنا ہے، پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں۔

اپنی رپورٹ میں امریکی جریدے نے کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جن کا امریکا سے تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا آغاز پاک بھارت جنگ کے دوران ہوا۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا، بھارت نے جنگ بندی کروانے کی تردید کی۔

امریکی جریدے نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے اثاثے موجود ہیں جو امریکی مفادات کیلئے مفید ہوسکتے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر ہیں جبکہ ٹرمپ پاکستان کے تیل کے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ 

کرپٹو کرنسی کے نمائندے بھی اسی دوران پاکستان گئے جنھیں ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی اور انھوں نے ڈیجیٹل کرنسی میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔ 

اس کے بعد ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں دوپہر کے کھانے پر بلا لیا جب کہ پاکستانی حکومت نے ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں اپنے معاشی مسائل پر قابو پایا ہے مگر وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہا ہے۔ 

امریکا سے اچھے تعلقات کے بعد پاکستانی قیادت میں ایک ایسا اعتماد آیا ہے جو اس لیے اور بھی میٹھا ہے کیوں کہ اس دوران بھارت کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید