• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، رانا ثنا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت سے مطمئن ہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے۔ 

نجی ٹی سے گفتگو رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سیاستدان بیٹھیں تو دیگر معاملات پر بھی ہلکی پھلکی بات ہو جاتی ہے، آئندہ دو تین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ 

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس صورت حال میں نہیں آئیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیے، میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پہلے سے اندازہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نہیں آئیں گے، بانی کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں بھی ان کے بچے نہیں آئے تھے۔ ان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں اور پچھلے دو سال میں ان کے بچے نہیں آئے، پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے ریسپانس نہیں دیا۔

قومی خبریں سے مزید