آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مریم نواز کو نیب کی جانب سے نیا نوٹس بھیجنا شرمناک حرکت ہے: عظیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نیب کی جانب سے نیا نوٹس بھیجنا شرمناک حرکت ہے، مریم نواز کو نیب نے وراثتی جائیداد کا حساب مانگنے کے لیے طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت اور ایمانداری کی گواہی چین، ترکی، برطانیہ سمیت کئی ممالک دیتے رہے ہیں، شہباز شریف کی بدولت پنجاب میں غیر ملکی کمپنیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے ساہیوال کول پاور، حویلی بہادر شاہ، تین میٹرو بسوں میں کروڑوں روپےکی بچت کی، نیب نیازی نے شہباز شریف کی انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی سےحسد کی وجہ سےان پر جھوٹے مقدمات بنائے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو بنادی عمران نیازی 3 سالوں میں بھی پشاور میٹرو نہیں چلاسکے، عمران نیازی نےحسد کے باعث پنجاب میں جاری عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام بند کرادیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آشیانہ کیس میں نیب کو سپریم کورٹ سے تاریخی سوائی کا سامنا کرنا پڑا، رمضان شوگر ملز کا کیس بھی نیب کےلئے رسوائی کا باعث بننے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وارثت میں بھی کچھ نہیں ملا اس ارب پتی سے نیب حساب کیوں نہیں مانگ رہا؟ نیب اور نیازی مریم نواز اور نواز شریف کےخوف اورحسد میں مبتلا ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنے لیے اصل خطرہ شریف خاندان کو ہی سمجھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید