• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا کے چڑیا گھر میں 4 ننھے چیتوں کی پہلی منہ دکھائی

ویانا کے چڑیا گھر میں 4 ننھے چیتوں کی پہلی منہ دکھائی


ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے ہوں۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے چڑیا گھر میں ان دنوں 4 ننھے چیتوں کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ان ننھے چیتوں کی خوب آؤ بھگت کررہی ہے۔

ان ننھے چیتوں کا وزن کم ہونے کی وجہ سے ان کی خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے۔

ایک ماہ کے ننھے چیتوں کو انتظامیہ نے گودمیں تھام کرمنہ دکھائی کروائی تو دیکھنے والوں کو بے اختیار پیار آگیا۔

تازہ ترین