• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹریفک پولیس کی ڈرائیورز کیلئے ہدایات جاری


کراچی میں بارش کے دوران ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

ٹریفک پولیس نے ہدایات کی ہیں کہ بارش کے دوران کار ڈرائیور گاڑیوں کا وائپر درست رکھیں۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع ہونے لگا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نیپا چورنگی پل، بیت المکرم کے اطراف برساتی پانی سے ٹریفک متاثر ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

بارش کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ پانی جمع ہونے کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہوگیا ہے۔

تازہ ترین