• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے معطل 28 پائلٹوں کوبحال کردیا


سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پی آئی اے کے معطل 28 پائلٹس کو بحال کردیا ہے جو کل سے فلائٹ ڈیوٹی بھی شروع کردیں گے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحال ہونے والے پی آئی ای کے پائلٹس کا نام مشکوک لائسنس والے 262 پائلٹس کی لسٹ میں شامل تھے۔

ابتداء میں اس لسٹ میں پی آئی اے کے 141 پائلٹس کے نام شامل تھے۔

جیو نیوز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی 262 مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کی لسٹ میں پی آئی اے کے کئی پائلٹس کے نام غلط شامل کیے جانے کی نشاندہی کی تھی۔

اب ابتدائی طور پر سی اے اے نے پی آئی اے کے 28 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی لائسنسز کی جانچ کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین