• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینٹل ہیلتھ کیئر میں نسلی عدم مساوات ختم کرنے کیلئے عزم

لندن (پی اے) ہیلتھ لیڈرز نے مینٹل ہیلتھ کیئر میں نسلی عدم مساوات کو اکھاڑ پھیکنے کا عزم کرنے کیلئے ایک عہدنامے پر دستخط کیے ہیں۔ مینٹل ہیلتھ لیڈرز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ٹرسٹس اور کمیونٹی سروسز میں نسلی عدم مساوات، اس کے تجربے اور اس اثرات و نتائج کو کم کرنے کیلئے بنیادی سروس لیول میں تبدیلیاں لائیں گے۔ 30 لیڈرز پہلے ہی اس عہد نامے پر دستخط کر چکے ہیں جن میں مینٹل ہفلتھ لیڈرز ٹرسٹ باسز اورکونسل لیڈرز شامل ہیں۔ اس مہم کا آغاز سائنرجی کولابوریٹیو سینٹر نے کیا ہے ۔ اس میں وعدوں کی ایک سیریز ہے جس میں بی اے ایم ای کمیونیٹیز کے ساتھ مل کر کام کرنا بھی شامل ہے تاکہ ایریا میں کیئر اینڈ سپورٹنگ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکے۔ سائنرجی ڈائریکٹر اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اینڈ پروفیسر آف سائیکیٹری کملدیپ بھوئی نے کہا کہ مجھے مینٹل ہیلتھ سسٹم کو تبدیل کرنے کیلئے این ایچ ایس ‘ لوکل گورنمنٹ‘ چیرٹی پرووائیڈرز اور بی اے ایم ای کمیونٹی گروپ کے طاقتور اتحاد کے ذریعے قومی تحریک شروع کرنے پر خوشی ہے جس کے ذریعے ادارہ جاتی نسل پرستی کو ختم کر کے زیادہ جامع قابل غور اور بہتر بنایا جائے گا۔ ورک فورس کا احترام کیا جائے گا اور یہ تسلیم کیا جائے گا کہ این ایچ ایس میں تمام لوگوں کو ہیلتھ کیئر کی ضرورت ہے۔ اس عہدنامے پر دستخط کررنے والوں میں شامل لیڈز اینڈ یارک پارٹنرشپ این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سارہ منرو نے کہا کہ اب ہمارے لیے پہلے سے کہیں زیادہ ہیلتھ کیئر میں نسلی عدم مساوات سے نمٹنا ضروری ہے۔

تازہ ترین