• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (وقائع نگار) پی آئی اے نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔ 14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی‘ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں14 فیصد رعایت ہوگی۔ 

سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جاسکیں گے۔ 

سکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک لاگو رہے گی۔ پی آئی اے نے ملتان‘ سکھر‘ گوادر سے یوم ازادی کے موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین