• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے سیاسی فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کودیدیا

اسلام آباد(ایوب نا صر ،نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن) کی پالیمانی پارٹی نے پارٹی سربراہ کو ہر قسم کے سیاسی فیصلے کرنیکا اختیار دیدیا ہے۔ 

ارکان نےامید ظا ہرکی ہےکہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی پالیسوں پر عوام کی طرف سے دیئے گئے منڈیٹ کے مطابق عمل پیرا ہو نگے، مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس شہبازشریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ظفر الحق ، مشاہد اللہ خان اور خواجہ محمد آصف سمیت سینیٹ اورقومی اسمبلی کے (ن) لیگی ارکان نے شرکت کی.

 اجلاس پارٹی لیڈر شہباز شریف کو ا اپوزیشن جماعتوں کو قومی ایجنڈے اور حکمت عملی پر متحد ومتفق کرنے کی تائید کرتے ہوئے اختیار دیتا ہے کہ وہ ملک وقوم کو موجودہ مسائل ومشکلات سے نکالنے کے لئے مناسب فیصلے کریں۔

 اجلاس میں میڈیا کیساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے چینل 24 کی بندش، مطیع اللہ جان کے اغوا، میرشکیل الرحمن کی مسلسل غیر قانونی اور سیاسی انتقام کا شاخسانہ گرفتاری، اینکرز، کالم نگاروں اور میڈیا ورکرز کو بے روزگار کرنے، سینسرشپ ، قدغنوں ودباو کے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی گئی۔

صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کے مقدمے میں پیش رفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہا ر،پی ایف یوجے کے ستر سال مکمل ہونے پر مبارک،صحافیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

تازہ ترین