• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کانیانقشہ نصابی کتب میں شامل کرنے کافیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اتھارٹی نے ملک کا نیا سیاسی نقشہ نصابی کتب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سے سرکاری اور نجی سکولوں میں پڑھائی جانے والی کتب میں نیا سیاسی نقشہ شامل کیا جائے گا ۔ بورڈ سے منظوری کے بعد پرانے نقشے کو کتابوں سے ہٹانے کے احکامات دیے جائیں گے ۔خلاف ورزی کرنے والے ناشروں کے خلاف کاروائی ہوگی مذکورہ ناشرین کے خلاف بورڈ کے سکیشن 10 کے تحت کاروائی ہوگی۔ نئے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے ۔
تازہ ترین