• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ کے عوام اپنے پیسے کا احتساب چا ہتے ہیں ،اے این پی

پشاور (لیڈیی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بی ارٹی منصوبہ تحریک انصاف حکومت نے عجلت میں شروع کیا جبکہ صوبائی حکومت نے کس بنیاد پر مخصوص کمپنی کو اشتہاری ٹھیکے دئے،صوبہ کی عوام اپنے پیسے کا احتساب چاہتے ہیں ،باجوڑ میں لشکر سازی کر کے گھروں کو جلانا خلاف قانون ہے جب لوگوں نے گھر جلائے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور اور عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی صلاح الدین نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ محکمہ ارکیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صمد نے خود کو اس عہدے پر تعینات کیا جبکہ : الیکشن کمپین کیلئے ہیریٹیج ٹریل کا منصوبہ شروع کیا گی جبکہیونیسکوکو مراسلہ بھیجا ہے کہ صوبے کے تمام اثار قدیمہ سائٹس کا دورہ کریں ہمیں خدشہ ہے کہ بہت سے قیمتی نوادرات چوری ہو جا چکے ہیں شہر میں کئی اہم عمارتیں اہستہ اہستہ محکمے اثار قدیمہ کی غفلت سے مسمار ہورہے ہیں ،فصیل شہر قبضہ مافیا کے ہاتھوں مکمل مسمار ہو چکا ہے صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا کہ مجھے صوبائی اسمبلی کی انفارمیشن سٹینڈنگ کمیٹی میں شامل کیا جائے بی آر ٹیاس وقت منصوبہ کیلئے 105 روپے فی ڈالر کے حساب سے 500 ملین ڈالر کا قرضہ لیاعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایک ایک کرکے اپنے دوستوں کو نواز رہے ہیں جبکہ شوکت خانم کے فیصل سلطان کو وزیراعظم نے صحت کیلئے معاون خصوصی مقرر کیا ،کیا پی ٹی ائی اور اتحادیوں میں کوئی اہل نہیں کہ معاون خصوصی صحت لگایا جاتا۔
تازہ ترین