• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں کورونا کے مزید 216 نئے مریضوں کی تشخیص

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مزید 216 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 

اماراتی وزارت صحت کے مطابق  ملک میں کورونا سے 62 ہزار 61 مریض رجسٹرڈ ہوئے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا سے 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔ اس طرح انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 356 ہوگئی۔

وزارت صحت نےکہا کہ 276 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 15 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عمان میں کورونا کے 354 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

عمانی وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں سے 289 عُمانی شہری اور 62 غیرملکی ہیں، ملک میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 81 ہزار 67 تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے 10 مریضوں کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 502 ہوگئی۔

تازہ ترین