• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گزشتہ 24 گھنٹے میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ تربت ملک کا گرم ترین علاقہ رہا۔

پشاور میں پارا 42، کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور مظفرآباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دارلحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 38، کوئٹہ، گلگت بلتستان میں 37، جموں میں 36، سری نگر میں 33 لیہہ میں 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ شمالی بحیرہ عرب سے مزید مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، کل بھی کراچی میں میں گرج چمک کے سات بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا پھیلاؤ بلوچستان تک ہوگیا ہے۔ مون سون سسٹم کی شدت تاحال برقرار ہے، کراچی سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں پورے سندھ پر یہ آج رات یا کل بھی اثرانداز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کل مون سون سسٹم برسنے کے بعد کمزور پڑنا شروع ہوجائے گا۔ اتوار کے روز کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین