• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا بیان سفارتی حماقت، کشمیر جادو ٹونے یا لفاظی سے نہیں، موثر سفارتکاری سے آزاد ہوگا، شہباز شریف

کشمیر جادو ٹونے یا لفاظی سے نہیں، موثر سفارتکاری سے آزاد ہوگا، شہباز شریف


لاہور ، مظفر آباد (نمائندہ جنگ ، نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور سفارتی حماقت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیر جادو ٹونے یا لفاظی سے نہیں موثر سفارتکاری سے آزاد ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان اور مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خارجہ محاذ پر نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے ، حکومت اپنی عاقبت نااندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے ۔

سعودی عرب سے معذرت کی جائے اور معاملات کو خوش اسلوبی، دانائی اور احسن انداز سے ڈیل کیاجائے۔مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں سفارتی سطح پر بھارت کودنیا میں بے نقاب کرنا ہوگا۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم نے کشمیریوں کا ہاتھ چھوڑا تو خدا معاف نہیں کریگا، بھارت نے کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، 5 اگست کا واقعہ خطے میں رو نما ہونے والا بہت بڑا سانحہ ہے۔

تازہ ترین