• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ لاءکالجوں میں داخلہ،پاکستان بارکونسل کی رجسٹریشن لازمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پرائیویٹ لاء کالجز میں داخلے سے قبل طلبا کے لیے پاکستان بار کونسل میں رجسٹریشن کرانا لازمی قراردے دی گئی ، داخلوں سے قبل پاکستان بار کونسل کے براہ راست اکاؤنٹ میں دو ہزار روپے جمع کرانا لازم ہوگا۔ اطلاق ستمبر 2020 سے ہوگا،ہائیکورٹ بار میں چیئرمن لیگل ایجوکیشن کمیٹی پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڈ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں متفقہ طور پرائیویٹ لاء کالجز میں تعلیم کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ پرائیویٹ لاکالجز داخل ہونے والے طلبہ کی فہرستیں مقررہ مدت میں پاکستان بار کونسل کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی بار کونسلز میں ہونے والی انرولمنٹ بارے شکایات پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پنجاب میں ممبر پاکستان بار احسن بھون کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے ممبران حفیظ الرّحمان، سید قلب حسین، سید اختر حسین اور طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔
تازہ ترین