• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کا اعلان کردیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگز نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ بہبود، پنشنرز بینفٹ اکائونٹ اور شہدا ویلفیئر اکائونٹس پر شرح منافع 9.96 سے بڑھا کر 10.32 فیصد کردی گئی ہے۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.10 سے 8.44 فیصد مقرر کی گئی ہے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.608 سے بڑھا کر 7.8 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ اور اکائونٹس پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔پہلے پانچ منافع جات کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 6.80 فیصد مقرر کردی گئی۔ چھٹے منافع کی شرح 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد مقررجبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ اور اکائونٹس پر اوسط منافع کی شرح 7.05 سے کم کرکے 6.87 فیصد مقرر کردی گئی۔ تین چھ اور بارہ ماہ کی مدت قلیل مدت سیونگ سرٹیفیکیٹ پر بھی منافع جات میں کمی کردی گئی ہے ،تین ماہ کی مدت میں سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 6.80 فیصد سے کم کرکے 6.12 فیصد مقرر ہوگئی،چھ ماہ کی مدت کے سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 6.76 فیصد سے کم کرکے 6.14 فیصد ہوگی۔ 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹ 6.66 فیصد سے کم کرکے 6.20 فیصد مقرر جبکہ سیونگ اکائونٹس پر شرح منافع 5.50 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ منافع کی نئی شرح کا اطلاق 4 اگست سے کیا جائے گا۔
تازہ ترین